اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران کے تیسرے ٹی وی چینل سے گفتگو میں داعش گروہ کو ختم کرنے کیلئے امریکہ کے ساتھ، ایران کے تعاون کے بارے میں کہا کہ امریکی، اس سلسلے میں ابتک سنجیدہ نہیں رہے ہیں اور دہشتگردی کے حوالے سے دوہرے معیار کی بناء پر انھوں نے شام میں مختلف طریقوں سے داعش کی حمایت کی ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ابھی داعش کے خطرے کو صحیح طرح سے نہیں سمجھا گیا ہے کہ عالمی برادری، اس کے خلاف کچھ کرے حالانکہ ایران، اس گروہ کے خطرے کو پہلے ہی بھانپ گیا تھا اور ایران کے صدر نے گذشتہ سال تشدد اور انتہا پسندی کے خلاف عالمی اتحاد کی جو تجویز پیش کی تھی، اس خطرے کی حقیقی شناخت کے ہی، پیش نظر تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲